اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں پریس ٹی وی کی نمائندہ امینہ ٹیلور نے مغرب میں آزاد ذرائع ابلاغ کے پروفیشنل مسائل کے بارے میں کہا کہ مغربی ممالک کی بعض سیٹلائٹ کمپنیوں نے پریس ٹی وی سیٹلائٹ چینل کو خدمات فراہم کرنا بند کر دیا ہے - امینہ ٹیلور نے کہا کہ مغربی ممالک میں پریس ٹی وی کے نمائندوں کو دھمکی دی جاتی ہے اور حتی بعض پر سڑکوں پر حملہ بھی کیا گیا ہے- لندن میں پریس ٹی وی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ جب تحریک استقامت و مزاحمت کے بارے میں بات کی جاتی ہے یا ایران اور پریس ٹی وی کےبارے میں مغرب میں کوئی رپورٹ شائع ہوتی ہے تو مغرب والے ہمارے کام میں مشکلات کھڑی کردیتے ہیں - امینہ ٹیلور نے کہا کہ بہت سے نامہ نگار کہ جو پریس ٹی وی کے لئے کام کرتے تھے، فرائض کی ادائگی کے دوران شہید کئے جاچکے ہیں امینہ ٹیلور کا کہنا ہے کہ مغرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ عالمی حالات خاص طور سے مشرق وسطی کے بارے میں غلط خبریں اور رپورٹیں نشر کرتے ہیں- پریس ٹی وی یا لبنان کے المیادین ٹی وی سمیت آزاد ذرائع ابلاغ کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169